شنبه 03/می/2025

وادی اردن میں مشقوں کےدوران اسرائیلی فوجی زخمی

منگل 5-فروری-2019

فلسطین کے وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی مشقوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

عبرانی ویب سائیٹ ‘0404’ کے مطابق وادی اردن میں مشقوں کےدوران زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی کو القدس میں عین کارم اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی زندگی خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے۔
ادھراسرائیلی فوج نےغزہ کی سرحد پر بھی مشقیں شروع کیں۔ قابض فوج نے غزہ کی سرحد اور وادی اردن میں بہ یک وقت مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحد اور  وادی اردن میں جاری مشقوں کامقصد داخلی محاظ کو مضبوط کرنا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی