گذشتہ روز القدس میں اسرائیلی پولیس چیف ‘یورام ھلیفی’ دیگر پولیس افسران کی قیادت میں یہودی آبادکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی حرمتی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس چیف اور دیگر اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد قبلہ اول کے ‘مراکشی’ دروازے سے داخل ہوئی اور مسجد کی گیلروں میں گھومتے رہے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ فراس الدبس نے بتایا کہ ‘یورام ھلیفی’ اور دیگر 15 اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام میں اشتعال انگیزی کا ارتکاب کیا۔
عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق اسرائیلی پولیس چیف کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والوں میں متعدد صحافی اور فوٹو گرافر بھی شامل تھے۔
ادھر سوموار کے روز 15 یہودی آبادکاروں نے بھی مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
شام کے اوقات میں 30 یہودی طلباء سمیت 67 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔