شنبه 16/نوامبر/2024

چھ فلسطینی خواتین نمازیوں پر قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

منگل 5-فروری-2019

قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں چھ فلسطینی خواتین نمازیوں کو 15 دن تک قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کے لیے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ‌ میں‌نماز ادا کرنے والی چھ خواتین جن میں سے ایک بچی ہے، کو ایک حکم نامے پر دستخط کرنے پر مجبورکیا جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ 15 دن تک قبلہ اول میں داخل نہیں‌ ہوسکتیں۔ اگر وہ پابندی کی خلاف ورزی کریں گی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے نوٹس پر دستخط کرنے سے انکار کرنے والی خاتون کو آج دوبارہ پیشی کا حکم دیا ہے۔

بے دخل کی گئی دیگر خواتین نمازیوں میں سعاد عبیدیہ، صفا امام، رانیہ غزاوی، ابتسام الطویل، زینب طروہ اور اس کی بیٹی دنیا شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی