چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید دوسرا زخمی کر دیا

منگل 5-فروری-2019

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صہیونی حکام نے دو فلسطینی راہ گیروں کو اندھا دھند گولیاں مار کر ایک کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں‌ نے جنین میں الجلمہ چوکی سے گزرنے والے دو فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ایک ذرائع نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی نوجوان مسلح تھے اور انہیں چوکی پر رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں ایک فلسطینی مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ الجلمہ چوکی پر متمرکز فوجیوں‌ نے دو فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ عینی شاہدین نے دونوں فلسطینیوں کے مسلح ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ادھر فلسطینی ہلال احمر کے ڈائریکٹر محمود السعدی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ عبداللہ فیصل عمر الطوالبہ کے نام سے کی گئی ہے جب کہ 16 سالہ عمر احمد ابو حنانہ شدید زخمی ہے۔ اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں فلسطینی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہید اوردوسرا زخمی ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی