جمعه 15/نوامبر/2024

سعودی عرب پر امریکی اسلحہ یمن میں القاعدہ کو فراہم کرنے کا الزام

منگل 5-فروری-2019

امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ‘ سی این این’ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو فروخت کیا گیا اسلحہ یمن میں القاعدہ کے قبضے سے برآمد ہوا ہے۔

امریکی ٹی وی نے ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو اتحادی ممالک کے طور پر اسلحہ فراہم کیا گیا تھا مگر معلوم ہوا ہے کہ یہ ہتھیار یمن میں القاعدہ سے وابستہ جنگجوئوں اور ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے ملے ہیں۔

تحقیق کا خلاصہ نشر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے دوسرے اتحادیوں نے امریکی ساختہ ہتھیار  یمن میں القاعدہ اور دیگر ملیشیائوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اورامارات کوفراہم کردہ اسلحہ القاعدہ اور حوثی باغیوں کے قبضے سے ملا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  سعودی عرب اور امارات یمن میں قبائل کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے انہیں امریکی اسلحہ فراہم کرتے رہے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کے امریکی اسلحہ یمن میں جنگجوئوں کو اسلہ فراہم کرنے کے واقع کی تحقیقات کی جا ریی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی