فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج فلسطین میں 77 بار صحافتی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی پامالیوں کا مرتکب ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کےدرجنوں مرد اور خواتین صحافی کارکنوں کوانتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔
قابض فوج نے غرب اردن میں دو چھاپہ خانے بند کیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی بے روزگار ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2018ء کے دوران بھی اسرائیلی فوج فلسطینی علاقوں میں صحافتی حقوق کی 77 پامالیوں کی مرتکب ہوئی تھی۔