چهارشنبه 14/می/2025

غزہ: بچے کے قاتل کو سزائے موت کاحکم

پیر 4-فروری-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بچے کے قاتل کو جرم ثابت ہونے کےبعد قصاص میں سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلح کی عدالت نے اتوار کے روز ملزم ‘ع/ف’ کو کم عمر بچے احمد موسیٰ فرج اللہ کے قتل کے جرم میں‌سزائے موت کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم کے خلاف دائر مقدمہ میں اس کے اقبالی بیان کے ساتھ ساتھ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد بھی پیش کیے گئے جن کی روشنی میں اسے سزائےموت سنائی گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں 9 سالہ فرج اللہ کو 28 نومبر 2009ٰء کو قتل کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی