چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر میں سنہ 2014ء کے بعد پہلی آئینی ترمیم

پیر 4-فروری-2019

مصری پارلیمنٹ کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی عبدالعال کو پیش کی جانے والی آئینی ترامیم کی وجوہات واضح کی گئی ہیں۔

پارلیمنٹ کے مطابق اتوار کے روز جنرل کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر علی عبدالعال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانچ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے آئین کی بعض شقوں میں ترمیم کے حوالے سے پیش کی جانے والی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ترمیم کے سلسلے میں اہم بنیادی اصولوں پر غور کیا۔ ان میں خواتین، نوجوانوں ، قبطیوں، معذوروں اور بیرون ملک مقیم مصریوں کے لیے سپورٹ اور "سینیٹ” کے نام سے پارلیمنٹ کے دوسرے ایوان کا قیام شامل ہے تا کہ نمائندگی کی سطح کو وسیع کیا جا سکے۔

جنرل کمیٹی نے انکشاف کیا کہ ترمیم کی وجوہات میں ملک میں مدت صدارت کو 4 کے بجائے 6 برس کرنا شامل ہے کیوں کہ ملک کے حالات اس مدت صدارت کے ساتھ کسی طور موزوں نہیں۔ کمیٹی کے مطابق عدلیہ سے متعلق اداروں اور کمیٹیوں کے سربراہان، اٹارنی جنرل اور آئینی عدالت عظمی کے سربراہ کے انتخاب کے نظام میں بعض اصلاحات کی جائیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی