چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی، سابق رکن پارلیمنٹ گرفتار

اتوار 3-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے سابق رکن پارلیمنت  اور اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نما ابراہیم ابو سالم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایک ماہ قبل فلسطینی صدر عباس کی طرف سے پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے کے بعد عباس ملیشیا کےہاتھوں کسی سابق رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ سابق رکن اسمبلی ابراہیم ابو سالم کا تعلق القدس کے نواحی علاقے بیر نبالا سے ہے۔ فلسطینی پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے سے قبل وہ جامعہ القدس کے پروفیسر تھے۔
وہ کئی سال تک اسرائیلی جیلوں‌میں قید رہے اور مرج الزھور بدر کیے جانےوالے فلسطینیوں میں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب حماس اور دیگر جماعتوں نے ابراہیم ابو سالم کی گرفتاری کو فلسطینی اتھارٹی کی سیاسی انتقام کی بدترین کوشش قرار دیا ہے

مختصر لنک:

کاپی