دنیا بھر میں طرح کے ملبوسات اور نت نئے فیشن سامنے آرہےہیں۔ ملبوسات فیشن کی دنیا میں ایک ایسا لباس بھی تیار کیا گیا ہے پہننے کے ساتھ ساتھ کھایا بھی جاسکتا ہے اور انسانی صحت کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔
برطانوی اخبار’میرر’ کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کی طرف سے ایسے انوکھے ملبوسات کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ حکومت نے سرکاری سطح پرایسی جیکٹیں تیار کرائیہیں جو مہم جوئی کے عادی لوگوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔
ایک مصنوعی دھاگے سے تیار کردہ لباس میں پروٹین، ایسڈز، پھلوں کے جوس، میگنیشیم،آئرن، کلیشیم اور بھوک سے بچنے کے لیے دیگر خواص شامل کیے گئے ہیں۔
انہیں پہننے والا حسب ضرورت انہیں کھا بھی سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ لباس پہننے والے کو اس کی صحت اور بیماری کے بارے میں بھی مطلع کرے گا۔