جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت پر ملائیشیا کی حکومت سے اظہار تشکر

جمعرات 31-جنوری-2019

ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کے بعد فلسطینی حلقوں کی جانب سے ملائیشیا کی حکومت سے اظہار تشکر کی کیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا میں فلسطین ثقافت فائونڈیشن نے ایک بیان میں ملائیشیا کی حکومت کی موقف کو سراہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ کھیل کے شعبے کا بائیکاٹ کر کے فلسطینی قوم کے مسلمہ حقوق کی حمایت کی ہے۔

فلسطینی ثقافت فائونڈیشن کے سربراہ مسلم عمران کی قیادت میں ملائیشیا کے نائب وزیر برائے کھیل اسٹیفن سیم شی کیونگ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم نے کولالمپور کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ کھیلوں کے بائیکاٹ کا موقف اختیار کرنے کو سراہا اور اسے فلسطینی قوم کی جیت قرار دیا۔

اس موقع پر ملائیشیا کے نائب وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت کے نزدیک فلسطینی قوم کے حقوق زیادہ اہم ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ کھیلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کی کوئی اہمیت نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی