جمعه 15/نوامبر/2024

رفح گذرگاہ کو تواتر کے ساتھ کھلا رکھیں گے: مصر

جمعرات 31-جنوری-2019

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گزرگاہ رفح کراسنگ کو بغیر کسی تعطل کے کھلا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی ‘صفا’ کے مطابق مصری حکام نے فلسطینی حکام کو یقین دلایا ہے کہ آنے والے عرصے میں رفح گذرگاہ کو دوطرفہ ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔

ادھر کل بدھ کے روز غزہ سے 330 فلسطینی بیرون ملک روانہ ہوئے۔ مصری حکام کے مطابق 122 اور غزہ میں فلسطینی حکام نے 208 فلسطینیوں کی بیرون ملک روانگی کی تصدیق کی۔ 15 فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ مصر سے ملحق رفح گذرگاہ پر پر تعینات فلسطینی اتھارٹی نے اپنا عملہ واپس بلا لیا تھا جس کے بعد اب کراسنگ کا فلسطینی کنٹرول اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے سنبھال لیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی