اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ‘انٹل’ نے اسرائیل میں اپنے آپریشنل پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ موشے کحلون نے بتایا کہ ‘انٹل’ نے اسرائیل میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر کاکہنا تھا کہ انٹل کمپنی کے تعاون سے ‘کریات گاٹ’ یہودی کالونی میں ایک نیا کارخانہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکومت می طرف سے انٹل کمپنی کو ملک میں ایک ارب ڈالرکی مالیت سے کارخانہ لگانےکے لیے خصوصی پرمٹ جاری کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی اسرائیل میں اسمارٹ فون اور دیگر مصنوعات تیار کی جائیںگی۔ خیال رہے کہ انٹل کمپنی کے اس وقت اسرائیل میں 11700 ملازم کام کررہے ہیں۔