چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے القدس میں میٹرو ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی

بدھ 30-جنوری-2019

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں میٹرو ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی۔ القدس کو یہودیانے کے اس نام نہاد منصوبے کے ذریعے جبل الطور کو مقام براق سے ملانے اور مشرقی بیت المقدس کو باہم مربوط کرنے کی سازش کو آگے بڑھانا ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 20 کروڑ شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ القدس میں‌میٹرو ٹرین کا منصوبہ بیت المقدس کو یہودیانے کے اسرائیلی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کو عمل شکل دینے اور القدس کے اصلی فلسطینی باشندوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کے لیے کنیسٹ سے کئی قوانین بھی منظور کیے گیے۔

عبرانی اخبار’ہارٹز’ کے مطابق میٹرو ٹرین کے پہلے مرحلے میں تین اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ پہلا اسٹیشن مسرح خان کے مقام پر ، دوسرا جبل خلیل کے قریب کار پارکنگ میں اور تیسرا دیوار براق میں ہوگا۔

 

مختصر لنک:

کاپی