پنج شنبه 01/می/2025

ہنسی کے غیر متوقع راز آپ بھی جانیے!

منگل 29-جنوری-2019

بعض لوگ ہنسی کے قائل نہیں مگر سائنسی طورپر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہنسی انسان کے لیے کئی پہلوئوں سے مفید ہے۔

گذشتہ برس ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکا کے لیے جتنی خدمات انہوں نے انجام دی ہیں ماضی میں کسی دوسرے صدر نےنہیں دیں۔ اس پر وہاں موجود تمام حاضرین ہنس پڑے۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ انہیں حاضرین کی طرف سے ایسے رد عمل کی توقع نہیں تھی مگر وہ پریشان نہیں ہوئے اور اپنی بات جاری رکھی۔

لوگ عام طورپر ہنسی کو لطیفوں اور چٹکلوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لندن یونیورسٹی کے ایک پروفیسر صوفی سکاٹ کا کہنا ہے کہ ہنسی کے کئی اسباب ہیں۔ انسان کی ہنسی کا اصول سماجی روابط کے مظاہر میں سے ایک ہے۔ 

ماہرین کاکہنا ہے کہ بہت سے حیوانات بھی ایسے ہیں جو انسان کی طرح ہنستے ہیں۔ ان میں چوہے اور بندر خاص طورپر شامل ہیں۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چوہے ایسی آواز نکالتے ہیں جسے صرف دوسرے چوہے ہی سن سکتےہیں۔ اس طرح وہ ایک دوسرے کی گد گدی بھی کرتے ہیں اور ہنساتے بھی ہیں۔ مگر انسان سب سے زیادہ پیچیدہ انداز میں ہنستے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی