اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی کو یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کے الزام میں ساڑھے چار سال قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق 22 سالہ محمد الرازم کو سوموار کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 54 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
صہیونی عدالت اسیر الرازم کو 10 ہزار شیکل جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کی تھی تاہم صہیونی حکام الرازم پر الزام ثابت نہیں کرسکے۔
اسیر الرازم کو اسرائیلی فوج نے 7 فروری 2018ء کو حراست میں لیاتھا۔ گرفتاری کے بعد اسے صحرائی جیل الرامون منتقل کردیا گیا تھا۔