شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 39 فلسطینی قبلہ اول میں داخل

پیر 28-جنوری-2019

گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت 39 یہودیوں نے قبلہ اول میں گُھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اتوار کو 39  سول یہودی آباد کاروں اور دو درجن کے قریب اسرائیلی فوجی افسروں نے مسجد اقصیٰ کے "باب المغاربہ” سے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اتوار کے روز صبح کے وقت درجنوں یہودی آباد کاروں جن میں یہودی مذہبی اسکولوں اور جامعات کے طلباء بھی شامل تھے نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف میں سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔ جمعہ کے سوا ہفتے کے باقی تمام ایام میں صبح اور شام کو یہودی آباد کار قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

ادھر اتوار کو اسرائیل کے ایک انتہا پسند خاتون وزیر ثقافت میری ریگیو نے پرانے بیت المقدس پر دھاوا بولا۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں اور صہیونی حکام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مختصر لنک:

کاپی