چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتڑیوں کے کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت

اتوار 27-جنوری-2019

برطانیہ میں کینسر کے مرض کی تشخیص اور تحقیقات کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی تازہ تحقیق میں‌بتایا ہے کہ انتڑیوں میں کینسر کےعلاج کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اخبار’گارڈین’ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنتوں میں بعض بیکٹیریاز کیسنر کا موجب بنتے ہیں۔ ان بیکٹریاز کو پیدا ہونے سے روکنے یا انہیں غیر فعال بنانے کے لیے ماہرین نے اہم پیش رفت کی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اپنی نوعیت کی پوری دنیا کی پہلی کوششہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیکٹیریا کی ایک نسل سرطان کا سبب بنتی ہے اور ان خلیات کو پھلنے پھولنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسدان اس حوالے سے تحقیق کے دوران آنتوں کے بیکٹیریازکو نئے سرے سے ترتیب دینے کے قابل ہوگئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں برطانوی سرچ فایونڈیشن نے 20 ملین آسٹریلوی پائونڈ اس پر صرف کرنے کے لیے عطیہ کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی