چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسلح یہودی بلوائیوں نے فلسطینی قصبے میں قیامت ڈھا دی،ایک شہید،20 زخمی

اتوار 27-جنوری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کی المغیر کالونی میں یہودی آباد کاروں نے فوج اورپولیس کی معاونت سے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین اور وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 38 سالہ حمدی طالب سعادہ نعسان شہید اور کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فلسطین پانچ فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو رام اللہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ہلال احمر کے مطابق یہودی بلوائیوں نے فلسطینی قصبے المغیرپرحملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح یہودی بلوائیوں نے المغیر کے شمالی سمت سے فلسطینیوں کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کی شروع کی جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں کے اندر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔
المغیرقصبے کے میئر امین انو علیا نے کہا کہ یہودی آباد کاروں‌نے قصبے کے اطراف سے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی