فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ہفتے کو علی الصباح یہودی آباد کاروں نے ایک 6 سالہ فلسطینی بچی کو اسکول جاتے ہوئے گاڑی کی ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
فلسطینی پولیس کے ترجمان کرنل لوئی ارزیقات نے بتایا کہ ہفتے کو علی الصباح نامعلوم یہودی آباد کاروں نے 6 سالہ لیان اشرف طقطق کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
فلسطینی پولیس کے ترجمان لوئی ارزیقات کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں یاسرعرفات شہید اسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ سڑک پر گاڑی چلانے والے ایک فلسطینی ڈروائیور کو بھی شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔