چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹریفک پولیس سے خالی شہر کا حال کیسا ہے؟

جمعرات 24-جنوری-2019

آج کے دور میں ٹریفک پولیس اور شہروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگرقارئین کے لیے ایک دلچسپ اور حیران کن خبر ہے کہ دنیا میں ایک ایسا شہر بھی ہے جس میں ٹریفک پولیس نام کی کوئی چیز نہیں۔ اگرٹریفک پولیس نہیں تو شہر کی صورت حال کیسی ہوگی؟ ٹریفک کوکیسے رواں دواں رکھا جاتا ہوگا۔

برطانیہ کو ٹریفک قوانین کے اعتبار سے ان ممالک میں شامل کیا جاتا ہے جہاں سخت ٹریفک قوانین لاگو ہوتے ہیں مگر دنیا کے بعض دوسرے ممالک میں ٹریفک پولیس کی موجودگی کے باوجود ٹریفک ایک مصیبت رہتی ہے۔
برطانیہ میں نیوپورٹ سٹی کو ٹریفک پولیس سے خالی شہر کہا جاتا ہے۔ اس شہر میں ٹریفک پولیس نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی پارکنگ ایک مصیبت سے کم نہیں۔ لوگ جہاں چاہتے ہیں گاڑی پارک کردیتے ہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں گاڑی پارک کرنا سخت ممنوع ہوتا وہاں بھی گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں۔

یوں کہہ سکتے ہیں ٹریفک پولیس سے خالی شہر میں سب کو مفت میں ہرجگہ پارکنگ کی اجازت ہے۔

شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کی غلط اور بے ہنگم پارکنگ کی حکام سے شکایات بھی کی جاتی ہیں مگر اس کے باوجود پولیس اس طرف توجہ نہیں دیتی۔

 

مختصر لنک:

کاپی