چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا ‘عوفر’ جیل “پرحملہ، 100 سے زاید قیدی زخمی

بدھ 23-جنوری-2019

اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹوں کے درجنوں اہلکاروں نے ‘عوفر’ جیل میں فلسطینی اسیران پر دھاوا بول دیا اور قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 100 سےزاید فلسطینی قیدی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی ‘المزاڈا’ ڈرور’ اور الیماز یونٹ کے اہلکاروں نے قیدیوں  کے عقوبت خانوں میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سو سے زاید قیدی زخمی ہوگئے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینی قیدیوں کو ان کے کمروں سے باہر نکالنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ،دھاتی گولیوں اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد درجنوں قیدی زخمی ہوگئے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق صہیونی فوجی  کمانڈوز نے بڑے پیمانے پر جیل میں تلاشی لی اور تلاشی کی آڑ میں قیدیوں کے کمروں میں موجود سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔

خیال رہے کہ عوفرجیل میں چند روز قبل بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔ عوفر جیل میں 1200 سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی