اسرائیلی فوج نے ‘عوفر’ جیل میں قید فلسطینیوں پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کے مطابق صہیونی فوج نے سوموار کے روز جیل کے وارڈ 15 پربھی چھاپہ مارا اور قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے 8 دیگر کوٹھڑیوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
خیال رہے کہ ‘عوفر’ جیل میں قیدیوں کے لیے 10 وارڈ قائم ہیں جن میں 1200 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔