فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو سپلائی کیے جانے والے ایندھن کی کمی کے باعث 6 اسپتال بند کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب غزہ کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی کمی باعث اسپتالوں کی بندش کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایندھن کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو غزہ میں صحت کے شعبے میں سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو طبی سہولیات کی فراہمی بند ہونے اور ادویات کی قلت کے باعث علاقے کے چھ اسپتالوں میں طبی سروسز روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتے کے روزایک بیان میں اپیل کی کہ امداد دینے والے ممالک غزہ کی پٹی کو فوری طبی سہولیات فراہم کریں۔ اگرغزہ کی پٹی کے اسپتالوں کوفوری طبی سہولیات مہیا نہیں کی جاتیں تو غزہ کے نصرالاطفال، الرنتیسی چلڈرن اسپتال، مرکز برائے علاج امراض چشم، سائیکیالوجیکل مرکز اور ابو یوسف النجار اسپتال اپنی سروسزبند کرنے پرمجبور ہوسکتے ہیں۔
ادھر شمالی غزہ کے بیت حانون اسپتال نے اپنی طبی سروسز روک دی ہیں جس کے باعث سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسپتال کی بندش کی وجہ بجلی کا مسلسل بریک ڈائون بھی ہے۔ اسپتال کو ایندھن کی سپلائی معطل ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔