فلسطین کے خبر رساں دارے’قدس پریس انٹرنیشنل’ نے اپنے سینیر صحافی اور نامہ نگار کی فلسطینی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
"قدس پریس” کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیر صحافی اور غرب اردن کے جنوبی شہروں کے بیورو چیف ‘یوسف فقیہ’ کو چار روز سے مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ صحافی کی گرفتاری بلا جواز اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیی ہے۔
خیال رہے کہ عباس ملیشیا نے یوسف الفقیہ کو 16 جنوری کو الخلیل شہرمیں ان کےگھر میں گھس کر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔
نیوز ایجنسی نے فقیہ کی گرفتاری کو "ظالمانہ” اقدام قرار دیا اور کہا ہے کہ سینیر فلسطینی صحافی کی گرفتاری عباس ملیشیا کی آزادی صحافتی پر براہ راست حملہ ہے۔