فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں صہیونی فوج نے ہفتے کے روز گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ادھر القدس میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمال مغربی الخلیل میں بیت کاحل قصبے میں تلاشی کےدوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے یطا قصبے میں تلاشی کے دوران 21 سالہ حسن النجار کو حراست میں لے لیا۔
ادھرغرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں نحالین کے مقام پر گھروں میں گھر چھاپے مارے تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میںنہیں لائی جاسکی۔
مشرقی بیت المقدس تقوع کے مقام پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوراون دو فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ان کی شناخت محمد مراد اور خلیل شعبان کے نام سے کی گئی ہے۔
ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں شاہراہ العین پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران سلوان کے مقام پر چار فلسطینیوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
القدس مرکز کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کے بعد صہیونی فوجیوںنے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔