چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی نے املاک چور کو امریکا کے حوالے کر دیا

ہفتہ 19-جنوری-2019

بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے القدس میں فلسطینیوں کی وقف شدہ املاک صہیونیوں کو دینے کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کو رہا کر کے امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل "کے اے این” کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور امریکا کے درمیان عصام عقل کی امریکا حوالگی کی خفیہ ڈیل کی گئی تھی جس کے نتیجے میں عصام عقل کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عصام عقل کے پاس  فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل اور امریکا بھی شہریت ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ خفیہ طور پر القدس کی املاک یہودیوں کو فروخت کرنے کا مرتکب ہوا ہے۔ اس الزام میں عصام کو فلسطینی اتھارٹی کی عدالت سے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکا نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ القدس میں فلسطینی املاک یہودیوں ک فروخت کرنے کے الزام میں سزا پانے والے عصام العقل کو فوری طور پر رہا کر کے امریکا کے حوالے کرے۔

مختصر لنک:

کاپی