قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں بے دخلی اور مکانات مسماری کے خلاف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔ جمعہ کے روز القدس میں الشیخ جراح کے مقام پر سیکڑوں فلسطینیوں نے سڑکوں پر نکل کر مکانات مسماری اور گھروں سے بے دخلی کے خلاف احتجاج کیا۔
خبر رساں ادارے "اناطولیہ” کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جبری مکانات خالی کرانے اور فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔
کتبوں پر تحریر کردہ نعروں میں "الشیخ جراح فلسطین کا حصہ” کے نعرے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری فوری روکنے اور فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر املاک خالی کرانے کے مجرمانہ حربوں کی مذمت کی۔
عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے عربی، عبرانی اور انگریزی زبانوں میں نعروں پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔