قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو قبلہ اول ، مصلیٰ مروانی اور مسجد قبۃ الصخرہ پر دھاوے بولے اور مقدس کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز قابض صہیونی فوج کی موجودگی میں یہویوں کی بڑی تعداد قبلہ اول کے کئی مقامات میں داخل ہوگئی۔ انہوں نے مصلیٰ المروانی اور مسجد قبۃ الصخرۃ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔
یہودی آبادکاروں کی طرف سے قبلہ اول پر اجتماعی دھاووں کا سلسلہ جاری ہے جب تلمودی مذہبی علامت ‘کیباہ’ پہن کر صہیونی پولیس کے کئی اہلکاروںنے قبلہ اول میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسند مافیا کی طرف سے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول میں داخلے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سےفول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی پولیس اہلکاروںنے قبلہ اول میں گھس کر فلسطینی خواتین اور مرد نمازیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کے باعث فلسطینی نماز ظہر کی ادائی سے محروم رہے۔
قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹرالشیخ عمر الکسوانی کو احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے پر طلب کیا ہے۔ گذشتہ روز تحریک فتح کی طرف سے قبلہ اول میں نمازیوں کو محاصرےمیں لینے،قبلہ اول قبۃ الصخرہ کی بے حرمتی کرنے کےخلاف ریلی کا اعلان کیا گیا تھا۔