شنبه 16/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت

جمعہ 18-جنوری-2019

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمعرات کو روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قضیہ فلسطین، فلسطین سے متعلق روس کے مثبت موقف اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے روسی نائب وزیرخارجہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے ماسکو کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف سے باہمی تعلقات اور قضیہ فلسطین کے حوالے سے عالمی اور علاقائی سطح پرہونے والی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر حماس رہ نما نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں میں وحدت اور مصالحت کے لیے کوشاں ہے اور فلسطینیوں کو متحد رکھنے کے لیے روسی کردار کی تحسین کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی