اسرائیل میں انسداد دہشت گردی پولیس کی انویسٹی گیشن یونٹ”لاھو 433″ نے صہیونی عدلیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگر تحقیقات آگے بڑھیں تو ممکنہ طورپر اسرائیلی خاتون وزیر قانون ایلیت شاکید کو بھی پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرپشن سے متعلق کیسز میں پوچھ تاچھ کے لیے وزیرقانون ایلیت شاکید اور سپریم جوڈیشل کونسل کی چیئرپرسن استیر حیوت کو بھی طلب کیا یا گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے اعلیٰ عہدیداروں میں سے بعض پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے اور پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے۔