یکشنبه 17/نوامبر/2024

عمان حکومت دفاع قبلہ اول کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:اردنی ٹریڈ یونینز

جمعرات 17-جنوری-2019

اردن کی پیشہ ور تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف اسرائیلی سازشوں کو کی روک تھام کے لیے حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان کی ٹریڈ یونینز کی جانب سےجاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردنی حکومت قبلہ اول کے دفاع اور صہیونی ریاست کی جارحیت کی روک تھام  کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور ریاست کی پوری مشینری نے قبلہ اول کو یرغمال بنانےاور اسے یہودیانے کے لیے دن رات سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اردنی حکومت القدس کے مقدس مقامات اور مسجد اقصیٰ کے سرپرست کی حیثیت سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اردنی ٹریڈ یونینز کا کہنا ہے کہ حکومت کو دیگر عرب ممالک اور عالم اسلام کو متحد کرکےقبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

اردنی ٹریڈ یونینز کے چیئرمین عبدالھادی الفلاحات کا کہنا ہے کہ گذشتہ اتوار کے روز جو کچھ ہوا  وہ قبلہ اول پرصہیونیوں کی کُھلی جارحیت اور قبۃ الصخرۃ میں داخل ہونے کی کوشش  کو مذہبی اشتعال انگیزی کی مجرمانہ کوشش قراردیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں‌نے قبۃ الصخرہ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی کوشش کی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی