جمعه 15/نوامبر/2024

صدر السیسی کی اجازت کے بغیر وزراء کے بیرون ملک سفر پرپابندی

جمعرات 17-جنوری-2019

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک نیا صدارتی فرمان جاری کیا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ ریاست کا کوئی اعلیٰ عہدیدار ایوان صدر کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا۔ وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، پارلیمانی کمیٹیوں کےارکان اور سربراہوں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بیرون ملک سفر سے قبل ایوان صدر سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ صدارتی فرمان 23مجریہ 2019ء کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کے مطاق  وزراء، ارکان پارلیمنٹ،قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ عہدیدار سرکاری دوروں پر بیرون ملک روانگی سے قبل ایوان صدر سے اجازت حاصل کریں گے۔ وزیراعظم، وزراء دفاع، خارجہ، قانون اور دیگر اداروں کے سربراہان کو بیرون ملک سرکاری دوروں کے لیے ایوان صدر سے منظوری لینا ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی