جمعه 15/نوامبر/2024

کرپشن کا ایک اور کیس نیتن یاھو کے تعاقب میں!

بدھ 16-جنوری-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بدعنوانی کے کئی کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ پہلے کسیز میں سے کسی میں بری نہیں ہو پائے کہ کرپشن کا ایک نیا مقدمہ ان کے تعاقب میں ہے۔

اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر یوسف شابیرا نے پرسیکیوٹرجنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ آیا نیتن یاھو اپنے چچا زاد سے عدالتی اخراجات کی ادائی کی مد میں مالی معاونت کرنےحاصل کرکے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں یا نہیں۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون افیحائی منڈلبلیٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کی چھان بین کریں کہ انہوں نے اپنے چچا زاد اور کاروباری شخصیت میلیکو فیسکی سے عدالتی اقدامات کے لیے رقم وصول کی تھی یا نہیں۔ اگر انہوں نے رقم وصول کی ہے تو وہ خلاف قانون یا نہیں۔

حال ہی میں اسرائیلی اخبار”ہارٹز” نے انکشاف کیا تھا کہ گذشتہ دو سال کے دوران نیتن یاھو نے اپنے چچا زاد سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کی تھی۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق اگر قانون کے مطابق یہ رقم رشوت وصولی کے زمرے میں آئی تو نیتن یاھو کو ایک اور کرپشن کیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی