اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فراس الدبس کو "مسکوبیہ” حراستی مرکز میں میں طلب کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فراس الدبس کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز مغربی بیت المقدس میں قائم "مسکوبیہ” حراستی مرکز میں پیش ہوں۔
خیال رہے کہ فراس الدبس کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے حراست میں لینے کے دو دن بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ ان کی رہائی کے لیے مالی ضمانت کے ساتھ ساتھ انہیں مسجد اقصیٰ میں داخلے پر بھی پابندی عاید کی گئی تھی۔