چهارشنبه 30/آوریل/2025

عملہ گہری نیند میں اور اسرائیلی ٹینک مصروف شاہراہ پر چل پڑا

بدھ 16-جنوری-2019

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران اہلکاروں نے غفلت کے نتیجے میں ایک ٹینک اس وقت 600 میٹر تک خود ہی ایک مصروف شاہراہ پر چلتا رہا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

عبرانی ٹی وی چینل 14 کے مطابق شمالی فلسطین میں مشقوں کے دوران ایک ٹینک میں موجود عملہ اس وقت سوگیا جب ٹینک ایک سڑک پر کھڑا تھا۔ عملے کے سوجانے کے بعد ٹینک چل پڑا جو 600 میٹر تک سڑک پر چلتا رہا۔ اس دوران ٹریفک بھی جاری رہی تام اتفاق سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی