افریقی عرب ملک سوڈان کو غریب ممالک میں شمار کیاجاتا ہے مگر قدرت نے سوڈانی قوم کی سوئے قسمت جگا دی اور حکومت نے سونے کے وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوڈانی وزیر پرائے پٹرولیم وقدرتی وسائل ازھری عبدالقادر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سونے کی ایک بہت بڑی کان دریافت کی گئی ہے جس سے سالانہ 7 ٹن خالص سونا حاصل کیا جائے گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق وزیرپٹرولیم کا کہنا ہے کہ سونے کی کان کے ذخائر مشرقی ریاست بحر الاحمر میں پائے گئے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیںبتایا کہ آیا اس کان سے سونے کی پیداوار کب تک شروع کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سوڈان میں سونے کی سالانہ پیدا وار 105 ٹن ہے جب کہ 2018ء کے دوران 78 ٹن خام سونا حاصل کیا گیا۔ شمالی سوڈان کے قریبا 800 مقامات پر سونے اور دیگر معدنیات کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔