جلاد صفت صہیونی پولیس نے مسجد اقصٰی کے ڈائریکٹر پر وحشیانہ تشدد کیا۔ دوسری جانب فلسطینی عوامی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے ڈایریکٹر پر صہیونی فوجیوں کے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ کے محافظوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کے بعد قابض فوج نے نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے کئی گھنٹے تک مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے بند رکھا۔ اس دوران اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے قبۃ الصخرۃ ہر دھاوے کی کوشش کی تاہم مسجد کے محافظوں نے صہیونی پولیس کے بلوے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ادھر اسرائیلی وزیر زراعت اوری ارئیل نے یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے یہودی آباد کاروں اور وزیر کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔