چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا بیت المقدس میں تاریخی مقام کی مسماری کا منصوبہ

منگل 15-جنوری-2019

قابض صہیونی ریاست نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں 70 سال قبل قبضے میں لیا تاریخی عرب مقام مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تاریخی مقام کی تخریب کاری کے تسلسل میں صہیونی حکام نے شمالی بیت المقدس میں "مودعین” یہودی کالونی کے قریب لاجسٹک سینٹر کے قیام کے لیے پرانے تاریخی مقام کی مسماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاریخی مصادر کے مطابق یہ تاریخی مقام 1200 سال پرانا ہے جسے فلسطین میں اسلامی دور  کی عظمت رفتہ کی یادگار قرار دیا جاتا ہے۔ "عرب 49” ویب سائیٹ کے مطابق یہ تاریخی مقام النبی زکریا علیہ السلام کے نام سے موسم ٹیلے پر واقع ہے۔ اس میں متعدد تاریخی عمارتیں موجود ہیں۔

اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق اسلام کے ابتدائی عرصے میں یہ مقام ترقی یافتہ دور کی یادگار ہے۔ اس میں پرانے دور کی پچی کاری اور فن تعمیر کے عمدہ نمونے آج بھی یادگار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی