جمعه 15/نوامبر/2024

مقتول جمال خاشقجی کی وصیت پر ‘واشنگٹن پوسٹ’ کا عربی ایڈیشن تیار!

پیر 14-جنوری-2019

امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ” نے سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خاشقجی کی وصیت پرعمل درآمد کرتے ہوئےاخبار کا "عربی ایڈیشن” تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخبار کا عربی صحفہ جلد ہی آن لائن کردیا جائے گا۔

اخبار کے ادارتی شعبے کے انچارج  فرڈ ھیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ "واشنگٹن پوسٹ ” کی انتظامیہ نے عرب قارئین کی آراء اور ان کے تبصروں نے لیے اخبار کا عربی ایڈیشن شروع کر رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کھو دینے والے ساتھی جمال خاشقجی کے ساتھ اس سے بہتر ہمدردی کا اظہار نہیں کرسکتے۔ ہم ان کی وصیت پرعمل کرتے ہوئے عربی ایڈیشن شروع کررہےہیں جس پر عرب قارئین کو کھل کراپنی رائے کے اظہار کا موقع دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر2018ء کو ترکی کےشہر استنبول میں  سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد سعودی جلادوں نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

جمال خاشقجی کچھ عرصے سے خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گذار رہے تھے اور امریکا میں مقیم تھے۔ وہ امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ” کے لیے کالم بھی لکھتے تھے۔ ان کی تحریوں میں سعودی رجیم اور مملکت میں حکومت کےہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور شہری آزادیوں پر قدغنوں پر تنقید کی جاتی تھی۔

سعودی عرب جمال خاشقجی کےقتل کے جرم کا اعتراف کرنے کےبعد 18 ملزمان کو حراست میں لے چکا ہے تاہم مرکزی ملزم سعودی ولی عہد کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی