فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید فلسطینی ایک شہری کی والدہ بیٹے مراد کے غم میں دل کی تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے رہائشی اسیر فلسطینی کی والدہ خدیجہ الفتاش المعروف ام نضال کو گذشتہ روز اس وقت اچانک دل میں تکلیف ہوئی جب و اپنے دیگر اقارب کے ہمراہ اپنے بیٹے کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف دھرنا دیے ہوئے تھیں۔
حالت خراب ہونے پر خدیجہ کو شہر میں قائم یاسرعرفات اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ فتاش تین دن سے بیٹے کی گرفتاری کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئےتھیں۔
اہل خانہ نے خدیجہ کی خرابی اور ان کی زندگی کے خطرے میںڈالنے کی تمام تر ذمہ داری عباس ملیشیا پرعاید کی ہے۔