جمعه 15/نوامبر/2024

مراکش:درسی کتاب میں فلسطین کا نقشہ غائب، حکومت کی تردید

پیر 14-جنوری-2019

مراکش کی وزارت تعلیم نے درسی کتاب میں مملکت فلسطین کا نقشہ غائب کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری نصاب تعلیم میں ایسی کوئی کتاب نہیں جس میں فلسطین کا نقشہ موجود نہ ہو۔

وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس اور بعض آن لائن نیوز ویب سائیٹس میں ایک افواہ چل رہی ہے کہ مراکش میں درسی کتب میں فلسطین کا نقشہ غائب ہے۔ ایسا ہرگز نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ درسی کتب میں فلسطین کے نقشے اس کے نام کے ساتھ موجود ہیں اور ایسی اور کوئی کتاب نہیں جس میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آیا ہو۔ حکومت ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ اس طرح کی جعلی خبروں اور افواہوں کا مقصد حکومت کو بدنام کرنا اور منفی پروپیگنڈے کو فروغ دینا ہے۔

جمعرات کو مراکش کی طلباء یونین کی طرف سے وزیر تعلیم سعید امزازی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق نصابی کتاب میں فلسطین کا نقشہ غائب ہونے کی تحقیقات کرائیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی