قابض صہیونی فوج نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کے خلاف ایک ماہ سے جاری آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ 6 سرنگیں مسمار کی گئیں جو حزب اللہ نے سنہ 1948ء تک کھود رکھی تھیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کے خلاف آپریشن ختم کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل لبنان کی سرحد پر ‘شمال کی ڈھال’کے عنوان سے حزب اللہ کی کھودی گئی سرنگوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن میں اسرائیل نے چھ سرنگیں مسمار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ نے سرحد پر ایسی سرنگوں کی کھودائی اس لیے شروع کی تھی تاکہ زیر زمین سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے اندر دراندازی کی جائے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے آپریشن جاری رکھے گا حزب اللہ کو اسرائیل میں دراندازی کا موقع نہ مل سکے۔