اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی عدالتوں نے فلسطینی اسیران سے جرمانوں کی آڑ میں بھاری رقوم حاصل کرنے کا مشغلہ معمول بنا لیا ہے۔ گزشتہ برس صہیونی عدالتوںنے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں سے جرمانوں کی آڑ میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کیے۔ جب کہ 2015ء کے بعد اب تک 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ سال 2016ء اور 2017ء کے دوران صہیونی عدالتوں نے فلسطینیوں سے 42 ملین شیکل کی رقم وصول کی۔
انسانی حقوق کی تنظیم”ضمیر” کا کہنا ہے کہ سال 2015ء کے دوران اسرائیلی عدالتوں نے 21 ملین شیکل کی رقم وصول کی گئی۔