اسرائیلی حکام نے گذشہ ماہ حراست میں لیے گئے فلسطینی رہ نما 66 سالہ عمر البرغوثی کو تین ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی عدالت نے فلسطینیی رہ نما کو تین ماہ کے لیے انتظامی قید میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔ انہیں 12 اکتوبر کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر قصبے سے ان کے بیٹے صالح البرغوثی کو شہید کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔
دوران حراست انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے ایک بیٹے عاصف کو ان کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا جب کہ دوسرے بیٹے عاصم کو چند روز قبل گرفتار کرنے کے بعد عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ 66 سالہ عمر البرغوثی سنہ 1978ء کے بعد 26 سال مختلف ادوار میں صہیونی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کے ایک بھائی نائل البرغوثی 39 سال سے پابند سلاسل ہیں۔