چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیر کی قاہرہ میں عالمی اقتصادی کانفرنس میں شرکت

پیر 14-جنوری-2019

اسرائیل کے توانائی کے وزیر یوفال شٹائنٹس نے اتوار کے روز مصر کے صدر مقام قاہرہ میں منعقدہ بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کی۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں عالمی اقتصادی کانفرنس قدرتی گیس کے وسائل اور ان کے استعمال کے طریقہ کار سے متعلق تھی۔ ماہرین بحر متوسط میں گیس کے وسائل، امکانات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ بحر متوسط میں قدرتی گیس کے وسائل میں مصر، اردن۔ فلسطینی اتھارٹی، قبرص، یونان اور اٹلی مشترکہ طور پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق خطے کے گیس کے وسائل کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں کسی وزیر کی یہ پہلی باضابطہ شرکت ہے۔

اسرائیلی وزیر کی جانب سے ایک ایسے وقت میں قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی ہے جب دوسری جانب عرب ممالک کے عوام میں حکومتوں کی اسرائیل کے ساتھ دوستی کی کوششوں پر سخت وغصہ پایا جا رہا ہے۔

مصر ان عرب ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سفیروں کے تبادلے بھی ہوتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی