اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی فوجیوںنے "کربات اربع” یہودی کالونی کےقریب ایک فلسطینی نوجوان کو بغیر کسی وجہ کے گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کریات اربع یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں اور اسے زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا۔ امدادی کارکنوں کو زخمی نوجوان کے قریب نہیں جانے دیا گیا۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ”0404″ کے مطابق فلسطینی نوجوان کو کریات اربع یہودی کالونی میں داخل ہونے اور چاقو سے یہودیوں پرحملے کی منصوبہ کے باعث گولی ماری گئی۔
قابل ذکر رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں اسرائیلی فوج آئے روز فلسطینیوں کو گولیاں مار شہید اور زخمی کرتی ہے۔ صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کرنے کے بعد ان پر یہودیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام عایدکیا جاتا ہے۔