جمعه 15/نوامبر/2024

اتھارٹی سے رفح پر اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 10-جنوری-2019

انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی مصر سے متصل بین الاقوامی گذرگاہ "رفح” کراسنگ پر متعین اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ سے اہلکاروں کو ہٹانے کا فلسطینی اتھارٹی کا فیصلہ قوم دشمنی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کے عوام کی بہبود کی خاطر رفح کراسنگ پر تعینات اپنےاہلکاروں کو ہٹانے کافیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ سے اہلکاروں کو ہٹانا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین  پامالی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے رفح گذرگاہ پر متعین اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر فلسطینی عوام اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی