اسرائیل کی فوجی عدالت نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ فراس الدبس کو 90روز تک مسجد اقصیٰ سے دور رہنے اور مالی ضمانت ادا کرنے پر رہا کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فراس الدبس نے سوموار کو بیت المقدس سے حراست میں لیا تھا۔ الدبس کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لینے کیے بعد "مسکوبیہ” حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اسے اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
گذشتہ شام اسرائیلی عدالت نےفراس الدبس کو تیسرے فریق کی طرف سے مالی ضمانت دینے اور 90روز تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہونے کی شرط پررہا کرنے کا حکم دیا تھا