اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے "شاباک” کے سربراہ نداف ارگمان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے ملک اسرائیل میں انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے تاہم انہوںنے اس ملک کا نام نہیں لیا۔
اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بعض ممالک اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت کرسکتےہیں۔ ایک ملک اس حوالے سے زیادہ سرگرم ہے۔
مسٹر ارگمان کا کہنا تھا کہ ایک دشمن ملک اسرائیل کے انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوشل میڈیا اور جعلی خبروں اور افواہوں کے ذریعے انتخابات پراثر انداز ہونے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہناتھا کہ ہمارے ہاں سوشل میڈیا پر کوئی پابندی نہیں اور لوگوں کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے مگر مخالفین سوشل میڈیا کو اسرائیل میں ہونے والے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے استعمال کریں گے۔